تلنگانہ
تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے اہم اطلاع

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں انٹرمیڈیٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق اگر طلبہ امتحانی مرکز پر مقررہ وقت کے بعد پانچ منٹ تک تاخیر سے بھی پہنچیں تو انہیں امتحان لکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ گزشتہ سال نافذ کی گئی اس رعایت کو اس سال بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 25 فروری سے 18 مارچ تک منعقد کیے
جائیں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے طلبہ کو غیر متوقع حالات میں سہولت ملے گی اور امتحانی دباؤ میں کمی آئے گی۔



