تلنگانہ

تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے اہم اطلاع

تلنگانہ میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ہال ٹکٹ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے جمعرات کو جاری کر دیے ہیں۔

 

بورڈ کے مطابق 25 فروری سے شروع ہونے والے امتحانات میں ریاست بھر سے تقریباً 9.9 لاکھ طلبہ شرکت کریں گے۔

 

بورڈ نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے بتایا کہ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کے ہال ٹکٹ متعلقہ کالجوں کے آن لائن لاگ اِن میں دستیاب کروا دیے گئے ہیں اور طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کالج کے پرنسپل سے رابطہ کر کے ہال ٹکٹ حاصل کریں

 

۔حکام نے مزید کہا کہ اگر ہال ٹکٹ میں طلبہ کی تفصیلات سے متعلق کوئی غلطی پائی جائے تو فوراً کالج پرنسپل کے ذریعے بورڈ کی توجہ میں لا کر اس کی درستگی کروا لی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button