تلنگانہ
تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے لئے ایک اہم اطلاع

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے لئے ایک اہم اطلاع ہے ملازمین کے طویل عرصے سے زیر التوا میڈیکل ری ایمبرسمنٹ بلز کو حکومت نے ایک ہی مرحلے میں منظوری دیتے ہوئے رقم جاری کر دی ہے۔
ڈپٹی چیف منسٹر ملّو بھٹی وکرامارک نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ حکومت نے 180 کروڑ روپے سے زائد کے زیر التوا بلز کی منظوری دی ہے، جس سے 26 ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کو راحت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان بلز میں پچھلی حکومت کے دور میں زیر التوا رہنے والے بلز بھی شامل ہیں۔ مالی مشکلات ایک طرف، اور بڑھتے ہوئے فلاحی منصوبے دوسری طرف رہنے کے باوجود، موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی میڈیکل ری ایمبرسمنٹ بلز کو ترجیح دی ہے اور اس رقم کو جاری کیا گیا ہے۔