عمران اور بھاویہ شری کی حیدرآباد کے پولیس اسٹیشن میں شادی

عمران اور بھاویہ شری کی پولیس اسٹیشن میں شادی۔ حیدرآباد میں واقعہ
حیدرآباد: شہر کے کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں منگل کی رات ایک محبت کرنے والے جوڑے کی بین المذاہب شادی انجام پائی۔ تفصیلات کے مطابق عنبرپیٹ کے قادری باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سید عمران
خانگی بینک ملازم بتائے گئے ہیں۔ وہ اور گول ناکہ سنجیویہ نگر علاقے کی رہنے والی 24 سالہ بھاویہ شری ایک ودسرے سے محبت کیا کرتے تھے اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ تاہم دونوں کے خاندان والوں نے ان کی شادی کو قبول نہیں کیا جس پر سید عمران اور بھاویہ شری دو ماہ قبل گھر سے فرار ہو گئے اور شادی کر لی۔
شادی کی خبر ملنے پر بھاویہ شری کی ماں نے منگل کے روز کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر کاچی گوڑہ کے اے سی پی ہریش کمار نے دونوں کو پولیس اسٹیشن طلب کیا۔دونوں نے اپنی شادی کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اور بتایا کہ ہم دونوں بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔
اس کے بعد دونوں کے والدین کو بھی پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور انہیں سمجھایا گیا۔ کاچی گوڑہ کے اے سی پی اور انسپکٹر کی موجودگی میں پولیس اسٹیشن میں ہی سید عمران نے بھاویہ شری کے گلے میں منگل سوتر باندھا
اور دونوں نے پھولوں کے ہار ایک دوسرے کو پہنائے۔



