تلنگانہ

ریاست کے 54 اسمبلی حلقوں میں بی آر ایس پارٹی کے انچارجس مقرر _ کاماریڈی اور گجویل میں تین تین انچارج

حیدرآباد _ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس پارٹی نے 54 اسمبلی حلقوں کے انچارجس کا تقرر کیا ہے۔ اس موقع پر وزراء کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے حلقہ کے انچارجوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے بی آر ایس کی کامیابی کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی سے واقف کروایا۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو دو اسمبلی حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے مقابلہ کرنے والے ہیں ان دو حلقوں میں ہر جگہ تین تین انچارجس مقرر کئے گئے ہیں جن میں کاماریڈی ریڈی میں وزیر تارک راماراو کے علاوہ رکن اسمبلی گمپا گوردھن اور رکن کونسل سبھاش ریڈی شامل ہیں جبکہ گجویل اسمبلی حلقہ میں وزیر ہریش راؤ کے ساتھ رکن کونسل یادوا ریڈی اور فارسٹ ڈیولپمنٹ چیرمین پرتاب ریڈی کو انچارج بنایا گیا ہے

54 اسمبلی حلقوں کے انچارجس کی تفصیلات 

BRS Party 2023 – Election Campaign Incharges List (1)

 

متعلقہ خبریں

Back to top button