تلنگانہ

دہلی میں کل جمعرات کو بی آر ایس پارٹی کے دفتر کا افتتاح

حیدرآباد _ 3 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو جمعرات 4مئی کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں  بی آرایس کے نوتعمیر شدہ دفتر کا افتتاح انجام دیں گے۔دہلی کے وسنت وہار میں 20,000 مربع فیٹ پریہ دفتر پھیلا ہوا ہے جو عصری سہولیات سے لیس ہے۔وزیر عمارات وشوارع ویمولاپرشانت ریڈی، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے گذشتہ روز اس عمارت کامعائنہ کیا تھا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیاتھا۔ چیف منسٹر آج شام دہلی روانہ ہونے والے ہیں جو کل دفتر کا افتتاح کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button