تلنگانہ

سکندرآباد کی ایک مندر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کا واقعہ _ مقامی عوام کا احتجاج ؛ مرکزی وزیر کشن ریڈی کا معائنہ

تلنگانہ کے سکندرآبادمونڈامارکٹ،کماری گوڑہ علاقہ کی ایک مندرکے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ مندرمیں مورتی کو نقصان پہنچایاگیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مندر کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے اس واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے اس میں ملوث افرادکوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا

 

۔انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور نعرے بازی بھی کی جس کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی مرکزی وزیر کشن ریڈی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے بات کی اور مندر میں مورتی کا معائنہ کیاجس کونقصان پہنچایاگیا ہے

 

۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ کچھ عرصہ سے حیدرآباد میں بالخصوص نوراتری کی پوجا کے موقع پر کئی طرح کے واقعات سامنے آئے۔انہوں نے نمائش گراونڈ میں مورتی کو نقصان پہنچانے اور دیگر علاقوں میں مورتیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات کا حوالہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button