تلنگانہ
کانگریس امیدوار وویک کے گھر اور دفاتر پر انکم ٹیکس کا دھاوا
حیدرآباد: کانگریس امیدوار و سابق رکن پارلیمنٹ وینکٹ سوامی کے مکان اور دفاتر پر آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاوے کیے گئے۔
آج صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد میں واقع سوماجی گوڑہ اور منچریال میں ان کے مکانات پر دھاوے کیے گئے۔ اسی طرح بیگم پیٹ میں وویک کے دفتر پر بھی آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاوا کیا گیا۔
امکان ہے کہ آئی ٹی کی کاروائی شام تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ وویک چننور حلقہ اسمبلی سے کانگریس پارٹی کی جانب سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کے مکان اور دفاتر پر دھاوے کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتیں یہ کہتے ہوئے تنقید کر رہی ہیں کہ جب تک وہ بی جے پی میں تھے محفوظ تھے
ان کے خلاف اس طرح کی کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی اور جیسے ہی وہ بی جے پی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے ان کے خلاف انکم ٹیکس کے دھاوے کیے جارہے ہیں۔