تلنگانہ

انکم ٹیکس دھاوے۔ حیدرآباد کی ایک بریانی ہوٹل مالک کے مکان سے 5 کروڑ برآمد!

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس کے حکام کی جانب سے مشہور بریانی ہوٹلوں کے مالکان کے گھروں پر انکم ٹیکس حکام کی جانب سے دھاوے کئے گئے۔ اسی سلسلے میں ایک ہوٹل کے مالک کے گھر سے 5 کروڑ روپے برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس سے پہلے

 

 

پستہ ہاؤس، محفل اور شاہ غوث ہوٹلوں میں کی گئی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں ہارڈ ڈسکس اور کاروباری لین دین سے متعلق دستاویزات کو اہلکاروں نے ضبط کیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان تینوں ہوٹلوں میں آن لائن سے ملنے والے آرڈرس کے متعلق

 

 

درست تفصیلات موجود نہیں تھیں۔کل 30 مقامات پر کی گئی ان کارروائیوں میں 35 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button