تلنگانہ

حمایت ساگر اور عثمان ساگر کی سطح آب میں اضافہ

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر سمیت ریاست کے تمام ذخائر آب کی سطح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مذکورہ دونوں ابی ذخائر شہر حیدرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی کا اہم ذریعہ ہیں۔ اسی طرح موسی ندی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

پانی موسی رام باغ بریج کو چھو رہا ہے۔ ہنگامی حالات میں عوامی شکایات وصول کرنے کے لیے ٹول فری نمبرس قائم کیے گئے ہیں۔ ٹول فری نمبر040 21111111، ڈی آرایف نمبر 90001 13667۔ جی ایچ ایم سی نے اپنے عملہ کو صورتحال کے بارے میں چوکس کررہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ بارش کی وجہ سے حیدرآباد میں موسم سرد ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button