تلنگانہ

ہندوستان تیسری عالمی اقتصادی طاقت بن کر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی 

پداپلی:12/نومبر/2022(محمّد استقام الدین)آر۔ایف۔سی۔ایل، بھدراچلم سڑک تا ستّو پلّی نئی ریلوئے لائن کا وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح اور 3 نیشنل ہائی وے پراجکٹس کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا،ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی دانشوروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہمارا ملک ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ آج بروز ہفتہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پداپلی ضلع کے راماگنڈم کا دورہ کیا۔ آج سہ پہر 3:20 بجے وزیر اعظم راماگنڈم پولیس کمشنریٹ کے احاطے میں قائم ہیلی پیاڈ پر اترے اور وہاں سے راماگنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکل لمیٹڈ (RFCL) کا دورہ کیا۔بعدازاں وزیر اعظم نے تلنگانہ گورنر ڈاکٹر تمل سائی سوندارا راجن، مرکزی وزراء کشن ریڈی، بھگوان کوبا اور کریمنگر رکن پارلمنٹ بندی سنجے کے ساتھ این ٹی پی سی میدان میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے تلسی کا پودا پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ عوام کی موجودگی میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریموٹ کنٹرول سسٹم کے ساتھ RFCL پلانٹ، بھدراچلم تا ستّو پلّی نئی ریلوے لائن کا افتتاح کرتے ہوئے اسے قوم کے نام معنون کیا۔ بعد ازاں 2268 کروڑ کے مصارف سے تلنگانہ ریاست میں 765 دی۔جی۔نیشنل ہائی وے میدک سے سدّی پیٹ، ایلکاتورتی تک، بودھن سے باسرا، بھینسا تک 166 بی۔بی۔نیشنل ہائی وے، 353سی نیشنل ہائی وے سیرونچا- مہادے پور تک جملہ 3 نیشنل ہائی وے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعدازاں منعقدہ جلسہ عام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تلنگانہ خطہ میں تقریباً 10 ہزار کروڑ کے ترقیاتی پروگراموں کا آغاز خوش آئند بات ہے۔ کسانوں کے لئے فائدہ بخش آر۔ایف۔سی۔ایل پلانٹ کے افتتاحی تقریب میں تلنگانہ کے 70 اسمبلی حلقوں میں ایل۔ای۔ڈی اسکرینس کے ذریعہ کسان مشاہدہ کررہے ہیں، ان تمام کسانوں کو وزیر اعظم نے مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں شروع کئے گئے ترقیاتی پروگراموں کی وجہ سے زرعی اور تجارتی کاروباری شعبے ترقی کرینگے، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور مالی تعاون حاصل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں سےساری دنیاایک طرف کورونا بحران سے تو دوسری طرف جنگوں کے اثر سے پریشان حال ہے، ایسے نازک وقت میں بھی ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی دانشوروں کاماننا ہے کہ ہندوستان جلد ہی تیسری بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر ترقی کرے گا۔گزشتہ 8 سالوں کے دوران ملک نے تمام شعبوں میں شاندار ترقی حاصل کی ہے, جس کے نتیجے میں ہم نے دنیا کا اعتماد حاصل کیا ہے۔انھوں نے مطلع کیا کہ ملک میں تکمیل شدہ ترقیاتی پروگراموں کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے ہم متوازی طور پر نئے پروگراموں پر کام کر رہے ہیں اور ہم 2030 تک بہت سے شعبوں میں طئے شدہ اہداف کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کھاد کے لیے کسانوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے 5 بڑی فیکٹریوں کی تزئین نو کے لئے اقدامات کئے ہیں ، اتر پردیش میں گورکھپور اور تلنگانہ میں راما گنڈم پلانٹس کا افتتاح کیا گیا،جس کہ ذریعہ ہر سال ہزاروں کروڑ کا زرمبادلہ بچایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ راما گنڈم فرٹیلائزر فیکٹری کے ذریعے تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے کسانوں کو کھاد فراہم کی جائے گی۔راماگنڈم علاقہ میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک لوگوں کے کاروبار کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 6380 کروڑ کے مصارف سے تعمیر کئے گَئے راما گنڈم فرٹیلائزر فیکٹری کو زرعی اور کاروباری شعبوں میں کئی طریقوں سے استعمال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگرچہ کھاد کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں، ہندوستان میں ان میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے ہر یوریا پر -/1472 روپئےاور ڈی اے پی بیاگ پر -/2500 روپئے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ اور گزشتہ 8 سالوں میں تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمّان ندھی کے تحت ہر اہل کسان کو 6 ہزار روپئے سالانہ دیئے جارہے ہیں۔ سال 2014 سے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو پانے کے لیے مسلح اقدامات کئے گئے ہیں۔ ملک میں کسانوں کو درپیش ایک اور مسئلہ نخلی کھاد کی فروخت ہے ,جس کہ تدارک کے لئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں اور ملک بھر میں ایک ہی برانڈ بھارت کے تحت معیاری یوریا فروخت کیاجائے گا۔اس پروگرام میں رکن اسمبلی حضورآباد ایٹلا راجندر، عوامی نمائندے، راما گنڈم فرٹیلائزر فیکٹری سی ای او اے کے جین، ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر۔ سنگیتا ستیہ نارائنا، راما گنڈم پولس کمشنر چندر شیکھر ریڈی، ضلع ایڈیشنل کلکٹر وی۔ لکشمی نارائنا، ساوتھ سنٹرل ریلوے جی ایم۔ ارون کمارودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button