تلنگانہ
انڈیگو ایئرلائن کے طیارے کو حیدرآباد میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔162 مسافرین محفوظ

حیدرآباد ۔ ملکی فضائی کمپنی انڈیگو سے تعلق رکھنے والے ایک طیارہ حیدرآباد کے شمش آباد ائیرپورٹ پر ایک بڑے حادثہ سےبال بال بچ گیا جب طیارہ لینڈ کر رہا تھا تو ایک پرندہ آ کر اس سے ٹکرا گیا۔
تاہم پائلٹ نے بروقت ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ اس وقت طیارے میں 162 مسافر سوار تھے۔ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ پرندے سے ٹکرانے کے باعث طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی کی بدولت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
طیارے کے بحفاظت لینڈ ہونے پر مسافروں کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ کے عملے نے بھی راحت کی سانس لی۔