راس الخیمہ سے حیدر آباد آنے والی انڈیگو فلائٹ کی آمد میں 17 گھنٹے تاخیر

راس الخیمہ سے حیدر آباد آنے والی انڈیگو فلائٹ کی آمد میں 17 گھنٹے تاخیر
راس الخیمہ-متحدہ عرب امارات- 24فروری( اردو لیکس) راس الخیمہ سے حیدر آباد آنے والی انڈیگو فلائٹ کی آمد میں 17 گھنٹے تاخیرکی اطلاع ملی ہے بتایا جاتا ہے کہ راس الخیمہ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات سے 23 فروری کی شب ڈھائی بجے نکل کر حیدر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کومنگل 24 فروری کوصبح 15-7بجے پہنچنے والی فلائٹ ملتوی کر دی گئی ہے
بتایا جاتا ہے کہ شدید کہر کی وجہ سے انڈیگو انتظامیہ نے یہ اقدام کیا ہے راس الخیمہ سے حیدراباد پہنچنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ وہ تقریبا 40 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن انہیں اس طرح طویل انتظار کا تجربہ پہلی بار ہوا انڈیگو کی یہ فلائٹ منگل 24 فروری کو شام کے وقت راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد پہنچنے کی توقع ہے
موسم کی خرابی کے باعث ہوئی اس تاخیر کے نتیجے میں مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بہت سارے مسافرین اپنی مصروفیات کے سبب 24 فروری کو صبح حیدرآباد میں رہنا چاہتے تھےلیکن وہ بروقت حیدر آباد نہیں پہنچ سکے



