تلنگانہ

کویت سے حیدرآباد آ رہی انڈیگو فلائٹ کو بم کی دھمکی، ممبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کویت سے حیدرآباد آ رہی انڈیگو فلائٹ کو بم کی دھمکی، درمیان میں ممبئی میں اتارا گیا

 

قومی ایئرلائن انڈیگو کی کویت سے حیدرآباد آ رہی پرواز کو بم کی دھمکی ملنے پر ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

 

انڈیگو فلائٹ 6E-1234 نے گزشتہ رات 1:30 بجے کویت سے اڑان بھری تھی اور مقررہ شیڈول کے مطابق اسے منگل کی صبح 8:10 بجے شمس آباد ایئرپورٹ حیدرآباد پہنچنا تھا، لیکن میل کے ذریعے موصول دھمکی کے بعد احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے جہاز کو ممبئی اتار لیا گیا۔

 

ایئرپورٹ حکام نے طیارے اور سامان کی باریک بینی سے تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور تفتیش کے بعد پرواز کو آگے روانہ کیا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button