تلنگانہ
حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ سے انڈیگو ایرلائنس کی سینکڑوں پروازیں منسوخ – مسافروں کا ہنگامہ ؛ ایرلاینس کی جانب سے 15 دسمبر تک کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان
حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ سے مختلف ریاستوں کے لیے روانہ ہونے والی 84 اور مختلف ریاستوں سے ایئرپورٹ آنے والی 71 انڈیگو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں
۔ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں میں شدید ہنگامہ پیدا ہو گیا اور وہ انڈیگو عملے سے وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انڈیگو ایئر لائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے:5 تا 15 دسمبر کے دوران منسوخ یا دوبارہ شیڈول شدہ پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ فراہم کیا جائے گا۔
ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ جلد از جلد صورتحال کو معمول پر لانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔



