جنرل نیوز

ایس ڈی پی آئی قائدین نے حضرت سید احمد شاہ قادری ؒکے عرس میں شرکت کی اور چادر چڑھائی

ہاسن۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ اور ہاسن ضلع کمیٹی کے اراکین کے ایک وفد نے حضرت سید احمد شاہ قادری رحمتہ اللہ (گجراتی بادشاہ) جو آزاد روڈ ہاسن درگاہ میں آرام فرما ہیں کے عرس کی تقریب میں شرکت کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور د عا مغفرت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے کہا کہ ضلع کی تاریخی درگاہ حضرت سید احمد شاہ قادری (رح)(گجراتی بادشاہ)کے درگاہ کے انتظامی بورڈ کے اراکین کی انتھک محنت کی نتیجے میں عرس کی تقریبات اور عام دعوت کا نظام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مقامی نمائندوں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام حکومتوں کے دوران نظر انداز ہونے والی اس تاریخی درگاہ کی ترقی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے اور ریاست کے مختلف اضلاع سے آنے والے عقیدت مندوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی ہاسن ضلعی صدر صدیق، ضلعی جنرل سکریٹری سید فرید، ضلعی کمیٹی کے رکن سید سفیر، فیروز پاشاہ ہاسن اسمبلی حلقہ کمیٹی صدر سردار پاشاہ، سکریٹری سید ندیم اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button