تلنگانہ

تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں کانگریس پارٹی میں شدید گروپ بندی، ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس لیڈر کی خودکشی کی کوشش

تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں کانگریس پارٹی میں شدید گروپ بندی، ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس لیڈر کی خودکشی کی کوشش

 

سوریا پیٹ  میں کانگریس پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آ رہے ہیں، ویسے ہی پارٹی میں ناراض قائدین بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ کئی قایدین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں ٹکٹ الاٹ نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

 

اسی سلسلے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کانگریس لیڈر نے بلدی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے صدمہ میں خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ سوریا پیٹ ہیڈکوارٹر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، سوریا پیٹ کے 25ویں وارڈ سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر کوڈی شیو یادو نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے خود پر پٹرول ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہ دے کر کسی اور کو دیا گیا، اس کے باوجود انہوں نے پارٹی کی حمایت کی۔

 

مگر اس بار جب انہیں ٹکٹ دیا جانا چاہیے تھا، پارٹی نے رَمیش ریڈی گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ٹکٹ دے دیا، جس پر انہوں نے شدید ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا۔

 

واقعہ کے بعد کانگریس پارٹی میں ہلچل مچ گئی ہے اور اندرونی اختلافات ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button