تلنگانہ 
 تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔ محکمہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق امتحانات 25 فروری سے 18 مارچ تک منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کے تفصیلی شیڈول کو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پریکٹیکل امتحانات 2 فروری سے 21 فروری تک دو سیشنز میں ہوں گے — صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک۔
اس کے علاوہ ایتھکس اینڈ ہیومن ویلیوز (اخلاقیات و انسانی اقدار) کا امتحان 23 جنوری کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ انوائرنمنٹل ایجوکیشن (ماحولیاتی تعلیم) کا امتحان 24 جنوری کو انہی اوقات میں منعقد کیا جائے گا۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے امتحانی مراکز اور تاریخوں کی پوری جانچ کرلیں تاکہ کسی قسم کی الجھن نہ ہو۔

 
 


