حیدرآباد۔ آئی پی ایل میچ بارشکی نذر

حیدرآباد: آئی پی ایل 18 کے تحت سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلس کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جس کے نتیجے میں سن رائزرس حیدرآباد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
ابتداء میں دہلی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ اشوتوش شرما اور ٹرسٹن سٹَبز نے بالترتیب 41-41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اننگز کے اختتام کے فوراً بعد بارش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے حیدرآباد کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اتر سکی۔ بارش اتنی شدید تھی کہ میدان میں پانی جمع ہو گیا۔ بعد ازاں اگرچہ بارش تھم گئی لیکن میدان مکمل طور پر گیلا ہونے کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا جس پر امپائروں نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
اس میچ کے نتیجے میں سن رائزرس کو صرف ایک پوائنٹ ملا اور ان کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں جبکہ دہلی کی ٹیم پہلے ہی اس دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔