تلنگانہ

راشن کارڈ کے بغیر آروگیہ شری کارڈ جاری کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت

حیدرآباد _ 16 جولائی ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آروگیہ شری اسکیم سے متعلق عہدیداروں کو اہم احکامات جاری کئے۔جس کے تحت آروگیہ شری کو راشن کارڈ لازمی قرار نہ دیا جائے۔ بغیر راشن کارڈ کے آروگیہ شری کارڈ جاری کرنے کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے

 

چیف منسٹر نے مشورہ دیا کہ تلنگانہ میں سبھی کو آروگیہ شری کارڈ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ہر ریاست میں وہ ہر ایک کے لئے ایک ڈیجیٹل ہیلت پروفائل بنانا چاہتے ہیں۔
ریاست میں آرایم پی اور پی ایم پی ڈاکٹروں کو تربیت اور سرٹیفکیٹ دینے کا کئی دنوں سے مطالبہ ہے اس سلسلے میں مطالعہ کرنے اور نئے جی او کو جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آر ایم پی اور پی ایم پی کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو زیادہ معاوضہ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کیے جائیں

 

۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ سرکاری ہاسپٹلس میں ہر بیڈ کا سیریل نمبر الاٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ قبائلی علاقوں میں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کلکٹر اقدامات کریں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہاسپٹلس کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی نظام موجود ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button