تلنگانہ

جگتیال میں کانگریس لیڈر جیون ریڈی کی حمایت میں نیہال سمیت کئی قائدین مستعفی، ناانصافی کا الزام

تلنگانہ کے جگتیال میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر ٹی جیون ریڈی کے استعفے کے بعد پارٹی کے کئی اہم مقامی قائدین نے بھی اجتماعی طور پر استعفے پیش کر دیے۔

 

ان میں جگتیال کانگریس مینارٹی سیل کے ٹاؤن صدر مکثر علی نیہال بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایک عوامی جلسہ کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے عہدے سے بلکہ پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔

 

اس موقع پر نیہال نے کہا کہ ٹی جیون ریڈی کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے اور ان جیسے سینئر لیڈر کو نظرانداز کرنا کارکنوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button