تلنگانہ جاگروتی کے ذیلی شعبہ جات اور ضلعی صدور کا تقرر – محمد مصطفی کا ریاستی صدر مائناریٹی مسلم شعبہ کی حیثیت سے انتخاب

تلنگانہ جاگروتی کے ذیلی شعبہ جات اور ضلعی صدور کا تقرر
محمد مصطفی کا ریاستی صدر مائناریٹی مسلم شعبہ کی حیثیت سے انتخاب
حیدرآباد: تنظیمی حکمت عملی کے تحت تلنگانہ جاگروتی کےمختلف ذیلی شعبہ جات کے صدور کے ساتھ ساتھ 11اضلاع میں بھی صدور کا تقرر عمل میں لایاگیاہے۔صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے آج ناموں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ نئے تقررات پر فی الفور عمل درآمد ہوگا۔عہدیداران کو چاہئے کہ وہ تنظیم کے استحکام اور مقاصد کی تکمیل کےلئے سخت محنت وجستجو کریں۔
کویتا نے کہاکہ تلنگانہ جاگروتی کے قیام سے تاحال تنظیمی عہدوں پر بی سی ‘ایس سی ‘ایس ٹیز کو زیادہ ترجیح دی جاتی رہی ہے اور آج تقررات میں ان طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔11اضلاع میں صدور کا انتخاب عمل میں لایاگیاہے۔ان میں 5بی سی ‘2ایس سی‘1ایس ٹی اور دیگر طبقات کے نمائندے شامل ہیں۔ذیلی شعبہ جات کے صدور اور نائب صدور کے تقرر میں بھی سماجی انصاف کے اصول پرعمل کیاگیاہے۔
آرگنائزنگ سکریٹری ڈی نریش پرجاپتی ‘آفیشیل نمائندہ سریکانت گوڑ‘ریاستی صدر آدی واسی جاگروتی ایل راجو‘ریاستی صدر بی سی جاگروتی اترے ماریا‘ریاستی نائب صدر سنتوش مدیراج‘تلنگانہ جاگروتی ایم بی سی وخانہ بدوش قبائل شعبہ کےلئے بالا کرشنا ‘سنگارینی جاگروتی ریاستی صدر ایل وینکٹیش ‘تلنگانہ جاگروتی خواتین محاذ کی ریاستی نائب صدر للیتا یادو ‘تلنگانہ جاگروتی یوتھ محاذ کے ریاستی صدرشیوا ریڈی ‘ریاستی نائب صدر جتیندر پرجاپتی ‘ریاستی نائب صدر روی راتھوڑ‘ریاستی نائب صدر لیلن ‘ریاستی نائب صدر پروین مدیراج‘تلنگانہ جاگروتی اسٹوڈنٹس محاذ کےلئے ریاستی نائب صدر نوین گوڑ‘صدر حیدرآباد ضلع اسٹوڈنٹس کرانتی کمار‘نظام کالج صدر اجئے ریڈی‘ساہتیہ جاگروتی کے ریاستی صدر گوردھن راجو ‘رعیتو جاگروتی کےلئے ریاستی صدر نوین ریڈی ‘تلنگانہ جاگروتی آئی ٹی شعبہ کےلئے ریاستی صدر ششی دھر‘ریاستی نائب صدر ہری کرشنا‘تلنگانہ جاگروتی مائناریٹی مسلم شعبہ کےلئے ریاستی صدر محمد مصطفی ‘تلنگانہ جاگروتی مائناریٹی کرسچن شعبہ کےلئے ریاستی صدر جی ڈیوڈ ‘آٹو جاگروتی کےلئے ریاستی صدر محمد عبدالسلام کو مقررکیاگیاہے
۔اسی طرح مختلف اضلاع کے تلنگانہ جاگروتی صدور میں کاماریڈی کےلئے سمپت گوڑ‘یادادری بھونگیر کےلئے سجیت راﺅ‘جگتیال کےلئے امر دیپ گوڑ‘نرمل کےلئے جانو بائی ‘کمرم بھیم آصف آباد کےلئے ونود ‘میڑچل ملکاجگری کےلئے وینکٹ ریڈی‘ناگرکرنول کےلئے ڈی گنیش ‘نارائن پیٹ کےلئے سرینواس ‘سورےہ پیٹ کےلئے کرشنا وینی‘ہنمکنڈہ کےلئے سری سیلم اور بھوپال پلی کےلئے ہریش ریڈی شامل ہیں۔