تلنگانہ
جگتیال میں پنچایت راج کے اے ای ای انیل کمار رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے

جگتیال میں پنچایت راج کے اے ای ای انیل کمار رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے
جگتیال ضلع مرکز میں پنچایت راج محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر انیل کمار کو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، انیل کمار نے 23 لاکھ روپے کے بل کی منظوری کے لئے 18 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹر وینکٹیش کے ساتھ 10 ہزار روپے میں معاملہ طے پایا۔
ان میں سے پہلے 3 ہزار روپے انیل کمار نے پہلے ہی وصول کر لیے تھے۔باقی 7 ہزار روپے لیتے وقت اے سی بی نے چھاپہ مارا اور انیل کمار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔واقعے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔