تلنگانہ

جگتیال کانگریس قائدین کے درمیان اختلافات عروج پر – رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کے خلاف جیون ریڈی کی الیکشن کمیشن سے شکایت

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں کانگریس پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے اور سینئر قائد جیون ریڈی کے درمیان  ٹکٹوں کی تقسیم پر جاری تنازعہ کے بعد  جیون ریڈی نے ڈاکٹر سنجے کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل انتخابات کے دوران رائیکل اور جگتیال میں ووٹروں کو لالچ دیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بی آر ایس کے ٹکٹ پر کامیابی کے بعد ڈاکٹر سنجے کی کانگریس میں شمولیت پہلے ہی جیون ریڈی کی ناراضگی کا سبب بنی ہوئی تھی، جبکہ میونسپل انتخابات میں ڈاکٹر سنجے کے حامیوں کو زیادہ نشستیں ملنے پر اختلافات مزید بڑھ گئے۔ جیون ریڈی نے اپنے حامیوں کو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتار کر ان کی مہم بھی چلائی۔

 

الیکشن کمیشن سے شکایت کے بعد پارٹی میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور ذرائع کے مطابق قیادت بھی جیون ریڈی کے رویہ سے ناراض بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث انتخابات کے بعد جیون ریڈی کے خلاف ممکنہ  کارروائی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button