تلنگانہ
جگتیال میں سنسنی! آبادی کے درمیان بڑا اژدہا کی آمد

جگتیال میں سنسنی! آبادی کے درمیان دیو ہیکل اژدہا کی آمد
تلنگانہ کے جگتیال شہر میں اس وقت سنسنی مچ گئی جب ہفتہ کی رات پدم نائک کلیان منڈپم کے قریب آبادی کے درمیان ایک اژدہا نمودار ہوا۔ اچانک سانپ کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدار موقع پر پہنچے، کافی جدوجہد کے بعد اژدہا کو قابو میں کرکے بحفاظت پکڑ لیا اور اسے قریب کے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، اتنا بڑا سانپ شہر میں پہلی بار دیکھا گیا۔



