تلنگانہ
ریاستی سطح کے چیف منسٹرس کپ کے لئے جگتیال کے کھلاڑی محمد صفیان کا انتخاب
ریاستی سطح کے چیف منسٹرس کپ کے لئے جگتیال کے کھلاڑی محمد صفیان کا انتخاب
تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے بیڈمنٹن کھلاڑی محمد صفیان کو ریاستی سطح کے چیف منسٹرز کپ 2025-26 میں نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے
۔ محمد صفیان، محمد رضوان کے صاحبزادے اور محمد عمران حال مقیم کویت ہیں اور وہ سابق وائس چیئرمین جگتیال بلدیہ جناب محمد بدر الدین مرحوم کے پوترے ہوتے ہیں وہ جونیئر بوائز (انڈر 19) مکسڈ ڈبلز زمرے میں مقابلہ کریں گے۔
یہ مقابلے حیدرآباد کے معروف گچی باؤلی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ محمد صفیان کے انتخاب پر گھر والوں اور ضلع کے کھیل دوست حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کامیابی کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔




