تلنگانہ
تلنگانہ کے سابق وزیر جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر کارکنوں کا ہجوم – بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کی آمد پر دھکم پیل
تلنگانہ کے جگتیال شہر میں سابق وزیر جیون ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب وہاں سیاسی سرگرمی کے دوران ہجوم بے قابو ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق بی آر ایس کے ورکنگ صدر تارک راما راو سابق وزیر جیون ریڈی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دینے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، ان کے ہمراہ سابق وزراء گنگولا کملاکر اور کوپولا ایشور سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
اسی دوران بڑی تعداد میں جیون ریڈی کے چاہنے والے اور کارکنان جمع ہو گئے اور اچانک دھکم پیل شروع ہو گئی، جس کے نتیجے میں صورتحال بگڑ گئی۔ اس ہنگامے میں میڈیا نمائندے بھی متاثر ہوئے اور چند صحافی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔



