فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے 12 جون چہارشنبہ کی شام نمائش میدان حیدرآباد پر جلسہ عام
عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے 12 جون چہارشنبہ کی شام نمائش میدان پر جلسہ عام
عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل
عزیز بھائیو اور بہنو!اور ملت اسلامیہ کے غیور نوجوان ساتھیو!پچھلے کئی ماہ سے فلسطینی بھائی بہن اور معصوم بچے ظالم اسرائیلوں کے ظلم و تشدد اور نسل کشی کا شکار ہیں۔معصوم بچوں مردوں اور عورتوں پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے۔ اسپتالوں، گھروں، اسکولوں اور انسانی خدمت کے مراکز کو زمین دوز کیا جارہا ہے۔ لاکھوں لوگ بھوک و پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور گھروں کی چھتوں سے محروم موسم کی سختیوں سے نبرد آزما ہیں۔ہماری ملی و دینی حمیت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہمدردی، اخوت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔ اقوام عالم کے ضمیر کوجھنجھوڑ یں اور ظالم اسرائیل کی بربریت اور سفا کی کے خلاف آواز اٹھائیں
۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے 12جون،2024 بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب شام 7بجے نمائش میدان،نامپلی حیدرآباد پر جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔جلسہ عام سے مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام،قائدین عظام ودانشوران ملت مخاطب کریں گے اور صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔
جلسہ کی صدارت ڈاکٹر محمدخالد مبشر الظفر، امیر حلقہ تلنگانہ فرمائیں گے۔ محترم مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی صاحب(نائب امیر جماعت اسلامی ہند)کا کلیدی خطاب ہوگا۔آپ تمام سے گذارش ہے کہ اس جلسہ عام میں شرکت فرما کر اپنی دینی حمیت اور ملی غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس جلسے میں شریک ہو کر فلسطینی جیالوں کے ساتھ ہونے کا ثبوت دیں۔عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔