تلنگانہ

حیدرآباد کے بارکس مینارٹی بوائز کالج میں اساتذہ کے تبادلے اور ترقی کے معاملے پر صحافی عبدالمسور سپریم کورٹ سے رجوع

حیدرآباد کے بارکس مینارٹی بوائز کالج میں اساتذہ کے تبادلے اور ترقی کے معاملے پر تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے صحافی عبدالمسور نے سُپریم کورٹ میں عارضی دائر کی ہے۔

 

عبدالمسور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے بارکس مینارٹی بوائز کالج میں تجربہ کار اور ماہر اساتذہ ایم پی سی، بائی پی سی، ایم ای سی، اور سی ای سی کے طلبہ کو نیٹ، ایمسیٹ، کلٹ، اور چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

 

لیکن حالیہ دنوں میں ہونے والی اساتذہ کے تبادلے اور ترقی کی وجہ سے طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نیٹ اور کلٹ جیسے امتحانات کی تیاری کروانے والے اساتذہ کو دیگر جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر اساتذہ کو ترقی دے کر اس کالج میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال نے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشان کر دیا ہے۔

 

طلبہ کے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے عبدالمسور نے اس معاملہ کو سُپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت اعظمی نے ان کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button