تلنگانہ
صحافیوں کے اکریڈیشن کارڈس کی معیاد میں پھر توسیع

حیدرآباد: تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس کے اکریڈیشن کارڈس کی معیاد میں حکومت نے ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ موجودہ مدت اس ماہ کی 31 تاریخ کو ختم ہونے والی تھی۔ اس پس منظر میں حکومت نے اسے مزید دو ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔
یکم جنوری 2026 سے 28 فروری 2026 تک صحافیوں کے اکریڈیشن کارڈس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آئی اینڈ پی آر کمشنر سی ایچ پرینکا نے احکامات جاری کیے ہیں۔
نئے اکریڈیشن کارڈس کے اجرا کے لیے جلد ہی آن لائن درخواستوں کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے محکمہ آئی اینڈ پی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس دوران صحافیوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے موجودہ شناختی کارڈس کی مدت مزید دو ماہ کے لیے بڑھائی جا رہی ہے۔
اس بارے میں متعلقہ اضلاع کے کلکٹروں اور آر ٹی سی ادارے کے عہدیداروں کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔




