تلنگانہ

تلنگانہ کے صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈ کی معیاد میں دو ماہ کی توسیع – سرکاری احکامات جاری

حیدرآباد _ تلنگانہ کے صحافیوں کے اکریڈیٹیشن کارڈز کی معیاد میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے آج اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کئے۔

 

اصل میں صحافیوں کے اکریڈیٹیشن کارڈز کی میعاد اس ماہ کی 28 تاریخ کو ختم ہونے والی تھی، تاہم ضلع میڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹیوں (ڈی ایم اے سی) کی تشکیل کا عمل ابھی زیر التوا ہے اور ریاستی و ضلعی سطح کی میٹنگوں کے انعقاد میں مزید وقت لگنے کے امکان کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

 

ورکنگ جرنلسٹوں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے مقصد سے موجودہ کارڈز کی میعاد یکم مارچ 2026 سے 30 اپریل 2026 تک، یعنی دو ماہ کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔

 

محکمہ اطلاعات کی اسپیشل کمشنر پرینکا نے ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹرس اور ڈی ایم اے سی چیئرمینوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ موجودہ ضلع صحافی اکریڈیٹیشن کارڈز کو اپریل کے اختتام تک مؤثر رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button