تلنگانہ

تلنگانہ کے صحافیوں کے لئے اسپیشل کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پرینکا کی اہم اطلاع

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی اسپیشل کمشنر پرینکا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کے اکریڈیٹیشن درخواستوں کا عمل مسلسل جاری رہے گا اور اس سلسلے میں میڈیا میں آنے والی خبروں پر صحافی کسی قسم کی تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔

 

انہوں نے بتایا کہ ریاستی سطح پر موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ 10 اپریل کو منعقد ہونے والے ریاستی اکریڈیٹیشن کمیٹی اجلاس میں لیا جائے گا، جس کے بعد اہل صحافیوں کو نئے اکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔کمشنر کے مطابق اہل صحافی آن لائن اپنی درخواستیں داخل کریں، اور اپریل ماہ کے دوران اکریڈیٹیشن جاری کرنے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سطح پر بھی اسی ماہ کمیٹی اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جن میں اہل صحافیوں کو اکریڈیٹیشن جاری کیا جائے گا۔ ضلع سطح پر درخواست دینے والے صحافیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button