تلنگانہ

جوبلی ہلز میں شکست کے بعد تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کا اشتعال انگیز ٹویٹ : ہار گئے تو کیا ہوا، مر تو نہیں گئے…17 ہزار کٹر ہندوؤں کا شکریہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: بی جے پی کی شکست پر اس پارٹی کے رکن اسمبلی پی راکیش ریڈی کا متنازع ٹویٹ، سیاسی حلقوں میں ہلچل

 

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کی بدترین شکست کے بعد پارٹی کے ایم ایل اے پی راکیش ریڈی کے ایک متنازع ٹویٹ نے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ انتخاب میں بی جے پی امیدوار دیپک ریڈی صرف 17,056 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے اور ڈپازٹ بھی بچانے میں ناکام رہے۔

 

شکست کے بعد راکیش ریڈی جو نظام آباد ضلع کے آرمور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی نمائندگی کرتے ہیں نے سوشل میڈیا پر لکھا:

“ہار گئے تو کیا ہوا، مر تو نہیں گئے…

بی جے پی کو ووٹ دینے والے 17,056 کٹر ہندوؤں کا شکریہ۔

کم از کم آپ ہندو شناخت کے ساتھ زندہ ہیں، اس پر فخر ہے۔”

 

ان کے اس بیان نے نہ صرف سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مخالف جماعتوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے انتخابی ناکامی کو فرقہ وارانہ رخ دینے کی کوشش کی ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

 

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شکست کے بعد اس طرح کا بیان ایک عوامی نمائندے کی شایانِ شان نہیں ہوتا اور یہ مؤقف علاقے کے سیاسی اور سماجی ماحول کو مزید کشیدہ بنا سکتا ہے۔

 

دوسری جانب بی جے پی کی مقامی قیادت نے اب تک راکیش ریڈی کے ٹویٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button