جوبلی ہلز ضمنی انتخاب دوپہر 1 بجے تک حتمی نتائج

حیدرآباد : ریاست بھر میں توجہہ کا مرکز بنے ہوئے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے نتائج جمعہ کو سامنے آئیں گے۔ حکام نے ووٹوں کی گنتی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صبح 8 بجے یوسف گوڑہ میں واقع کوٹھل وجئے
بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم میں گنتی کا عمل شروع ہوگا۔انتخاب میں کل ایک لاکھ 94 ہزار 632 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ان کی گنتی 10 مرحلوں میں 42 میزوں پر کی جائے گی۔ پہلے ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹ اور بعد ازاں 103 گھریلو ووٹوں کی
گنتی کی جائے گی اس کے بعد ای وی ایم مشینوں میں ریکارڈ ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔عام طور پر 14 میزوں پر کاؤنٹنگ کی جاتی ہے چونکہ یہ ضمنی انتخاب ہے اور عملہ دستیاب ہے، اس لیے اس بار زیادہ میزیں قائم کر کے گنتی کو
تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ تک پہلے مرحلے کے نتائج متوقع ہیں جبکہ دوپہر 1 بجے تک حتمی نتیجے کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



