تلنگانہ

جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ پُر امن طور پر آغاز

جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ پُر امن طور پر شروع

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ منگل کی صبح بالکل 7 بجے پُر امن انداز میں شروع ہوئی۔ اس سے قبل انتخابی عملے نے تمام سیاسی جماعتوں کے ایجنٹس کی موجودگی میں پولنگ مراکز پر ’مَاک پولنگ‘  کا انعقاد کیا۔ بعد ازاں ای وی ایم مشینوں اور وی وی پیٹ آلات کو سیل کر کے باقاعدہ ووٹنگ عمل شروع کیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ اس ضمنی انتخاب میں کل 4 لاکھ 1 ہزار 365 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ بی آر ایس امیدوار سنیتا نے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا

 

حلقے میں 58 امیدوار میدان میں ہیں جن میں کانگریس کے نوین یادو، بی آر ایس کی سنیتا اور بی جے پی کے دیپک ریڈی کے درمیان سہ رُخی مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن اصل مقابلہ کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button