جوبلی ہلز ضمنی انتخاب — بی جے پی امیدوار دیپک ریڈی نتائج سے کافی مایوس، گنتی مرکز سے چلے گئے
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب — بی جے پی امیدوار دیپک ریڈی ابتدائی گنتی میں مایوس، گنتی مرکز سے چلے گئے
جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار دیپک ریڈی کی ابتدائی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، جس کے باعث وہ گنتی مرکز سے چلے گئے۔ انتخابی ماحول میں سخت مقابلے کے پیش نظر یہ صورتحال کافی سنسنی خیز قرار دی جا رہی ہے۔
دیپک ریڈی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس انتخابات میں رقم کے اثرات نمایاں رہے اور یہ نتائج پر براہِ راست اثر ڈالنے والا عنصر تھا۔ تاہم انہوں نے آخری تین راؤنڈز میں صورتحال بدلنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ووٹوں میں اضافہ ان کے حق میں ہو سکتا ہے۔5راونڈ مکمل ہونے کے بعد بی جے پی امیدوار کو 7523ووٹ ملے
جوبلی ہلز میں کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت رہا جس کی وجہ سے دیپک ریڈی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،



