جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: کانگریس کے نوین یادو کی بھاری اکثریت، بی جے پی امیدوار کی ضمانت ضبط

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: کانگریس کے نوین یادو کی بھاری اکثریت، بی جے پی امیدوار کی ضمانت ضبط
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ریٹرننگ آفیسر سائی رام نے کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ نوین یادو نے کل پولڈ ووٹوں میں سے 98,988 ووٹ 50.83 حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کن برتری بنائی ہے۔
بی آر ایس امیدوار ماگنتی سنییتا کو 74,259 ووٹ 38.13 ملے، جبکہ بی جے پی امیدوار لنکلا دیپک ریڈی صرف 17,061 ووٹ 8.76 ہی حاصل کر سکے۔
مطلوبہ شرحِ ووٹ حاصل نہ ہونے کے باعث بی جے پی امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی۔
نوین یادو نے مجموعی طور پر 24,729 ووٹوں کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے جوبلی ہلز میں کانگریس کا پرچم لہرا دیا۔ یہ کامیابی نہ صرف کانگریس کے لیے اہم سیاسی پیش رفت ہے بلکہ حلقے میں نوین یادو کی مضبوط مقبولیت کا بھی واضح ثبوت ہے۔



