تلنگانہ
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں نامزدگیوں کا سیلاب، 316 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگی

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں نامزدگیوں کا سیلاب، 316 امیدواروں نے داخل کئے کاغذات
جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ آخری روز ہی 189 امیدواروں نے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے، جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر نامزدگیوں کی تعداد 316 تک پہنچ گئی۔
شیخ پیٹ تحصیلدار دفتر کے باہر نامزدگی جمع کرانے کے لیے امیدواروں کا ہجوم دیکھا گیا۔ کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر آوٹر رنگ روڈ پراجکٹ سے متاثرہ کسان، بے روزگار نوجوان، سبکدوش ملازمین اور مالا تنظیم کے قایدین بڑی تعداد میں پہنچے۔
رات گئے تک انتخابی عہدیداروں نے 189 نامزدگیاں قبول کیں، لیکن نصف شب کے بعد بھی کئی امیدوار قطار میں موجود تھے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج بھی نامزدگی فارم قبول کرنے کی اجازت دی ہے۔



