جوبلی ہلز ضمنی انتخاب سے قبل پولیس کی کارروائی — کانگریس امیدوار نوین یادو کے والد چنّا سری سیلم یادو کو بانڈ اوور

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب سے قبل پولیس کی کارروائی — کانگریس امیدوار نوین یادو کے والد چنّا سری سیلم یادو کو بانڈ اوور
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے پیش نظر پولیس نے کانگریس امیدوار نوین یادو کے والد چنّا سری سیلم یادو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بائنڈ اوور( پابند مچلکہ) کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق مدهورا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں چنّا سری سیلم یادو، ان کے بھائی رمیش یادو سمیت 19 افراد کو، جبکہ بورہ بنڈہ پولیس نے 74 روڈی شیٹرس کو بائنڈ اوور کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے دوران بدامنی اور غیر سماجی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے پولیس نے یہ کارروائی کی۔ بتایا گیا کہ نوین یادو کی نامزدگی ریالی میں شریک بعض روڈی شیٹرس پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پولیس نے جوبلی ہلز اور اطراف کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی ہوئی ہے۔



