تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: نوین یادو کی کامیابی کو چیلنج، بی آر ایس امیدوار ماگنتی سنیتا کی ہائی کورٹ میں درخواست

جوبلی ہلز کے ضمنی اسمبلی انتخاب میں کامیاب قرار دیے گئے رکنِ اسمبلی نوین یادو کی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے بی آر ایس کی امیدوار ماگنتی سنیتا گوپی ناتھ نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران حقائق پوشیدہ رکھے گئے اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، جس کے باعث نتیجہ کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

 

درخواست گزار کے مطابق نامزدگی کے وقت داخل کیے گئے حلف نامے میں مجرمانہ سابقہ، اثاثہ جات، واجبات اور دیگر لازمی تفصیلات مکمل طور پر ظاہر نہیں کی گئیں، جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت ایسی کوتاہی انتخاب منسوخی کی بنیاد بن سکتی ہے

 

۔ الزام ہے کہ سات زیرِ التوا مقدمات کا صرف سرسری ذکر کیا گیا، تفصیل فراہم نہیں کی گئی، اس کے باوجود نامزدگی منظور کر لی گئی۔ اس بنیاد پر عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے نتائج کو غیر مؤثر قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button