تلنگانہ

جوبلی ہلز ایگزٹ پول جاری۔ کس پارٹی کو ملے گی کامیابی ؟

حیدرآباد: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایگزٹ پولز جاری کیے جا رہے ہیں۔ زیادہ تر سروے کانگریس کے حق میں نظر آ رہے ہیں۔

 

چانکیہ اسٹریٹیجیز کے سروے کے مطابق کانگریس کو 46 فیصد، بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کو 43 فیصد اور بی جے پی کو 6 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

ایچ ایم آر (HMR) سروے نے بتایا کہ کانگریس کو 48.3 فیصد، بھارت راشٹرا سمیتی کو 43.18 فیصد، اور بی جے پی کو 5.84 فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

 

اسمارٹ پول سروے کے مطابق کانگریس کو 48.2 فیصد، بھارت راشٹرا سمیتی کو 42.1 فیصد، بی جے پی کو 7.6 فیصد اور دیگر امیدواروں کو 2.1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

 

اسی طرح دیگر اسمارٹ پول سروے بھی بتا رہے ہیں کہ کانگریس کو واضح برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button