تلنگانہ
الیکشن سے قبل جوبلی ہلز میں بھاری نقدی کی اطلاع پر دھاوا — بی آر ایس قائدین کے گھروں کی تلاشی، رویندر راؤ برہم
حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ووٹروں میں رقم تقسیم کرنے کے لئے بھاری مقدار میں نقدی جمع کی جانے اطلاع پر جمعہ کی صبح الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی مرری جناردھن ریڈی کے مکان پر اچانک دھاوا کیا۔
ذرائع کے مطابق گھر کے ہر کونے کی باریکی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ اسی طرح کوکٹ پلی کے بی ایس پی کالونی میں واقع بی آر ایس کے رکن کونسل رویندر راؤ کے مکان پر بھی پولیس نے تلاشی مہم چلائی۔
اس کارروائی پر رویندر راؤ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ انتخابی ضابطہ نافذ نہ ہونے والے علاقے میں پولیس نے ان کے گھر میں داخل ہوکر بدتمیزی کی ہے۔



