تلنگانہ

انسانوں کے آدھار نمبر کی طرح پر زمین کا بھی ہوگا بھودھار نمبر۔ تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیرریونیوپی سرینواس ریڈی نے آج ضلع کھمم کے یرّاپالم منڈل میں منعقدہ بھوبھارتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے اراضیات کے مسائل کو گاؤں کی سطح پر ہی حل کرنے کے لئے بھوبھارتی قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔

 

 

انہوں نے اعلان کیا کہ جیسے انسانوں کو آدھار نمبر ہوتا ہے، ویسے ہی اراضیات کے لئے ایک منفرد شناختی نمبر بھودھارنمبر متعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس بھودھار نمبر کے ذریعہ اراضیات کے مالک، سروے نمبر، رقبہ اور نوعیت جیسے اہم تفصیلات کو نہایت آسانی اور شفافیت کے ساتھ معلوم کیا جا سکے گا۔ سابق بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے

 

 

انہوں نے کہا کہ اس کے دور میں اراضیات کے ریکارڈس میں بڑے پیمانے پر گڑبڑ کی گئی، جس سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی کانگریس حکومت اب 3 جون سے 20 جون تک ریاست بھر میں ریونیو اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے، جس کے ذریعہ سادہ بیع نامہ،میوٹیشن، غلط

 

 

سروے نمبرات، وراثت کے مسائل اور ممنوعہ اراضیات سے متعلقہ تنازعات کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button