تلنگانہ

جسٹس شمیم اختر تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین مقرر

حیدرآباد / 12 اپریل: تلنگانہ حکومت نے انسانی حقوق کمیشن کے نئے چیئرمین اور ممبران کی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ سرکاری احکام کے مطابق، جسٹس شمیم اختر کو تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن (TSHRC) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ کمیشن کے دو نئے ممبران کے طور پر شیوادی پروین اور بی. کِشور کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں جمعہ کے دن باقاعدہ طور پر عمل میں لائی گئیں۔ جسٹس شمیم اختر ایک تجربہ کار اور باوقار سابق جج ہیں، جنہوں نے عدالتی خدمات میں کئی دہائیوں تک اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button