تلنگانہ
بتکماں تقریب میں شرکت کے لئے کویتا کی لندن آمد – تلنگانہ جاگروتی یو کے شاخ کی جانب سے والہانہ استقبال

بتکماں تقریب میں شرکت
کے لئے کے کویتا کی لندن آمد
تلنگانہ جاگروتی یوکے شاخ کی جانب سے والہانہ استقبال
تلنگانہ کی ثقافت و تہذیب کی علامت بتکماں تہوار دیار غیر میں اپنی روایتی شان کے ساتھ منانے کے لئے صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا لندن پہنچیں۔ ایئرپورٹ پر جاگروتی یوکے شاخ کے قائدین اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا
۔یہ پر جوش خیر مقدم نہ صرف بیرون ملک میں مقیم تلنگانہ عوام کی اپنی ثقافت و جڑوں سے گہرے تعلق کو اجاگر کرتا ہے بلکہ تلنگانہ کی روایات کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کا عزم بھی ظاہر کرتا ہے۔