تلنگانہ

مزدوروں کی ملک گیر عام ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کرنے رکن کونسل کویتا کا اعلان

*مخالف لیبر قوانین کو فی الفور منسوخ کیا جائے*

 مزدوروں کی ملک گیر عام ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت

*بی جے پی حکومت میں محنت کشوں کی متواتر حق تلفی*

*صنعت کاروں کی پشت پناہی: کلواکنٹلہ کویتا کی میڈیا سے بات چیت*

 

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے ملک بھر میں جاری مزدوروں کی عام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اورمرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں نے کافی جدوجہد کے بعد آٹھ گھنٹے کام کا حق حاصل کیا تھا، جسے آج کی حکومت اپنے من مانی لیبر قواعد کے ذریعہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے

 

۔کویتا نے واضح کیا کہ یہ نئے لیبر قوانین مزدوروں کے آئینی اور انسانی حقوق پر براہِ راست حملہ ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئےگا۔ صدر تلنگانہ جاگروتی نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران نریندر مودی حکومت نے مزدوروں کے تحفظات کو ختم کرنے کے لئے مختلف قوانین اور درپردہ ترامیم متعارف کروائیں۔ آج صرف چند ہی مزدور قوانین باقی رہ گئے ہیں۔

 

کویتا نے بتایا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے صنعت کاروں کی پشت پناہی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ مرکزی حکومت کومزدور قوانین میں تبدیلی کی عادت سی پڑ گئی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں جو دلخراش حادثہ پیش آیا،

 

وہ ان بدلتے ہوئے مزدور قوانین کا ایک واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر جمہوری، مزدور مخالف قوانین کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔کویتا نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مزدور دشمن پالیسیوں سے باز آجائے اور آئین و جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے پالیسی بنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button