تلنگانہ

کےکویتا کا بچپن کی سہیلی وینکٹ لکشمی کو پرسہ

کےکویتا کا بچپن کی سہیلی وینکٹ لکشمی کو پرسہ

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے آج اپنی بچپن کی سہیلی وینکٹ لکشمی سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیا۔ وینکٹ لکشمی کےشوہر ملا ریڈی کا حال ہی میں دیہانت ہوا۔ کلواکنٹلہ کویتا نے وینکٹ لکشمی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہمت دلائی اور حوصلہ دیا۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ صرف 20 دنوں کے وقفہ میں ایک بار پھر چنتا مڈکا آنے کا موقع ملا ہے

 

۔ بیس دن پہلے جب وہ بتکماں تہوار کے موقع پر یہاں آئی تھیں تو گاؤں کے عوام نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی بچپن کی سہیلیوں وینکٹ لکشمی اور بالا منی کے ساتھ بتکماں کھیلنے کے سنہرے لمحوں کو یاد کیا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن کے ساتھ چند روز پہلے ہنسی خوشی کے لمحات گزارے ۔آج وہی سہیلی ایک بڑے دکھ سے گزر رہی ہے۔ وینکٹ لکشمی کے شوہر کے اچانک انتقال نے سب کو غمگین کر دیا ہے۔

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ ایک عورت کے لیے شوہر کا سایہ کھونا سب سے بڑی آزمائش ہوتی ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ وینکٹ لکشمی اور ان کے اہل خانہ کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور طاقت ملےاور ان میں اس مشکل وقت سے باہر نکلنے کی ہمت پیدا ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button