تلنگانہ

بونال کے موقع پر کے کویتا کی مختلف منادر میں پوجا

بونال کے موقع پر کے کویتا کی مختلف منادر میں پوجا

 

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے آج شہر حیدرآباد میں بونال تہوار کے موقع پر مختلف منادر کا دورہ کیا۔

 

انہوں نے ریاست کے عوام کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لئے خصوصی پوجا کی اور بونم نذر کیا۔کویتا نے لال دروازہ ہری بائولی،علی آباد دربار، ملک پیٹ،کاروان کراس روڈ میں واقع منادر میں منعقدہ خصوصی پوجا میں شرکت کی

جہاں انہوں نے عقیدت کے ساتھ بونم نذر کیا اور خواتین کے تحفظ و فلاح، ریاست میں بھائی چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ثقافتی یکجہتی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر مقامی خواتین نے ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔

 

کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کی ثقافت میں بونال کا خاص مقام ہےجو خواتین کی عقیدت، جوش، اور تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تلنگانہ کی تمام بہنوں اور خاندانوں کو تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button