تلنگانہ

حکومت کی جانب سے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث طلبہ تعلیم سے محروم کیا یہی اندرما راجیم اور عوامی حکومت ہے۔ کے کویتا کا استفسار

حکومت کی جانب سے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث طلبہ تعلیم سے محروم

کیا یہی اندرما راجیم اور عوامی حکومت ہے۔ کے کویتا کا استفسار

ریاست تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ریونت ریڈی حکومت پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم سے محروم کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ "بیسٹ اویلیبل اسکیم” کے تحت خانگی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ کی فیس حکومت نے تا حال ادا نہیں کی۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس اسکیم کے تحت ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔خانگی اسکولوں کے انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث طلبہ کو کلاس رومس میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

 

نلگنڈہ اور جگتیال اضلاع میں واقع کئی خانگی اسکولوں نے دسہرہ کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے طلبہ کو کلاسوں میں شرکت سے منع کر دیااور واضح طور پر کہا کہ جب تک فیس ادا نہیں کی جاتی ہے تب تک بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت فیسں ادا نہ کرنے کے سبب ادارے چلانا دشوار ہو گیا ہے لہٰذا اگر حکومت یہ ذمہ داری پوری نہیں کرتی ہےتو والدین ہی اس بوجھ کو برداشت کریں۔

 

متاثرہ طلبہ اور والدین جب اپنی فریاد لے کر جگتیال کلکٹریٹ پہنچے تو انہیں کوئی راحت نہیں ملی بلکہ کلکٹریٹ کے عملے نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ فیسوں کے مسئلہ پر نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں۔ صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے سوال کیا کہ کیا یہی اندرماراج ہے؟ کیا یہی عوامی حکومت ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button