تلنگانہ
چیوڑلہ بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت عاجلانہ صحت یابی کے لئے کے کویتا کی نیک توقعات

چیوڑلہ بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت
عاجلانہ صحت یابی کے لئے
کے کویتا کی نیک توقعات
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے چیوڑلہ کے قریب حال ہی میں پیش آئے خوفناک بس حادثہ میں زخمی مسافرین کی جمعہ کو چیوڑلہ کے پی ایم آر اسپتال پہنچ کر عیادت کی
۔کویتا نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج و معالجہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو زخمیوں کو موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی
اور کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا نے زخمیوں کی عاجلانہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔



